وقف بورڈ 2024 میں ترمیمی قانون

وقف بورڈ ہمارے ملک ہندوستان کا بہت بڑا بورڈ ہے۔

جس میں ہندوستان کے مالدار دھن دولت والے مسلمان حضرات اللہ کی راہ میں اپنی زمین یا پھر روپیہ پیسہ باغ باغیچے اور اسی طرح اپنے جائیداد کو بھی وقف کرتے ہیں۔

وقف بورڈ میں ترمیمی قانون لا کر ہمارے مسلم سماج اور مسلم مالی حیثیت کو سیاسی اور حکمرانی جاگیر سمجھنا اور اس کو اپنی ملکیت سمجھنا اور اسے یہ کہنا کہ یہ بورڈ سب کے لیے ہے پورے ملک والوں کے لیے ہے تو یہ سراسر غلط ہے۔مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہے،اور یہ ظلم ہمیں برداشت نہیں ہم اس کے خلاف اپنی اواز بلند کریں گے اور حکمران سے سیاسی لیڈروں سے ہمیں بھی امید وابستہ ہے جو مخالف پارٹیاں ہیں ان سے بھی ہماری امیدیں وابستہ ہیں وہ بھی ہمارے ساتھ ساتھ اپنی اواز کو بلند کریں اور ہمارے اس مالی اور ملی حیثیت کو سیاسی طور پر نہ دیکھیں۔

کرن ریجیجو نے لوک سبھا محل میں اٹھ اگست 2024 کو اس بل کو جو کہ ایک کالا بل ہے ظالمانہ تسلط ہے،مسلمانوں کے جائیداد کے ساتھ جبرا تسلط ہے۔جو ترمیمی قانون وقف بورڈ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے بہت برا قانون ہے،اس قانون میں بہت سارے ظالمانہ تسلط ہے جس کو بیاں کرنا خون کے آنسو کی طرح رونے کے برابر ہے۔وقف بورڈ میں جو زمین جائیداد موجود ہیں انہیں تمام ہندوستانی جاگیر سمجھ کر لوگوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے اور ہماری مساجد و مکاتب جو ہماری بہت بڑی شان اور شوکت ہے اسے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جو کہ سراسر بے جہاں تسلط ہے۔ہم اس ظالمانہ تسلط کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور تمام قوم کو تمام لوگوں کو تمام سیاسی لیڈروں کو اور تمام زندہ دلی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں تو گذارش کرتا ہوں کہ وہ لوگ بھی اس کالے قانون کی بھرپور مخالفت کریں اور اپنی زندہ دلی ہونے کی ثبوت دیں۔


टिप्पणियाँ

इस ब्लॉग से लोकप्रिय पोस्ट

وقت بڑا انمول ہے۔

वक्फ संशोधन बिल 2024 एक गन्दी पॉलिसी