وقت بڑا انمول ہے۔

وقت اللہ رب العالمین کی دی ہوئی بیش بہا نعمتوں میں سے ایک ہے،جس کی تعریف اور تمثیل بیان کرنا ہم جیسے چھوٹے قلم کار کی کیا اوقات ہے۔

وقت زندگی ہے یا پھر زندگی وقت ہے،دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لازم ملزوم ہے،بس سمجھنے کی بات ہے کہ اگر وقت ہے تو زندگی ہے اور اگر وقت نہیں تو زندگی نہیں اور اگر زندگی ہے تو وقت ہے اور اگر زندگی نہیں تو وقت بھی نہیں۔

کہا جاتا ہے کہ زندگی اور وقت دونوں الگ الگ چیز ہے لیکن دیکھا جائے تو زندگی اور وقت دونوں ایک ہی چیز ہے اس لیے کہ زندگی اگر ہے تو وقت بھی ہے اور اگر زندگی نہیں تو وقت بھی نہیں۔

لوگ کہہ رہے ہیں کہ زندگی گھر ہے اور وقت اس کا حصہ ہے لیکن اب آپ بتائیے کہ کی زندگی پڑی ہوئی ہے لیکن وقت نہیں ہے،اور اسی طرح وقت پڑا ہوا ہے لیکن زندگی نہیں ہے ایسا کہنا سراسر غلط ہوگا۔کیونکہ وقت زندہ ہے تو زندگی زندہ ہے ،اور زندگی زندہ ہے تو وقت زندہ ہے۔

ہاں بھلا ہے آپ کہہ سکتے ہیں کہ زندگی ہے مشغولیت ہے وقت بھی ہے پر فرصت نہیں ہے تو یہ ہے بالکل چل سکتا ہے، بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ اس کام کے لیے میرے پاس وقت ہی نہیں ایسا نہیں ہو سکتا اس کے پاس فرصت نہیں ہے یہ مانا جا سکتا ہے لیکن کہہ نہیں سکتا کہ وقت نہیں ہے کیونکہ وقت کسی کا محتاج نہیں ہے اب بتائیے کہ جس کام کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے کیا اسے فرصت کا نام نہیں دیں گے کیونکہ اپ بتائیے کہ جو وہ کام حال میں کر رہا ہوگا کیا اس کام کے لیے وقت نہیں لگتا،اس لیے میں کہتا ہوں کہ وقت زندگی ہے بھلے وقت فرصت کو چاہتا ہے اور فرصت وقت کو چاہتا ہے لیکن وقت نہیں ہے یہ کہ نہیں سکتے کیونکہ آپ کہنے کے لیے بھی آپ کو وقت چاہیے تو کیا آپ کو وقت نہیں ملا ملتا ضرور ہے بس یہ ہے کہ آپ اس کی قدر نہیں کرتے اس کا لحاظ نہیں رکھتے۔

اس لیے وقت کا قدر کیجئے اس کا لحاظ رکھیے اور اس انمول وقت کو قیمتی چیزوں میں صرف کریں تاکہ اپ کو اس کا اجر بدلہ قیمتی ملے اور افسوس نہ ہو اچھی چیزوں میں صرف کریں۔


टिप्पणियाँ

इस ब्लॉग से लोकप्रिय पोस्ट

وقف بورڈ 2024 میں ترمیمی قانون

वक्फ संशोधन बिल 2024 एक गन्दी पॉलिसी