آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس نئی دہلی 2024
خوشخبری خوشخبری خوشخبری
پورے عالم انسانیت کی رہنمائی وہ نمائندگی اسلامی کلچر میں رہ کر کرنا ہم انسانی سماجی اقتصادی معاشی طور پر واجب تو ہے ہی لیکن شریعت اسلام نے بھی اس پر بڑا زور دیا ہے۔
دنیاوی زندگی میں عالمی اقتصادی سماجی اور معاشی طور طریقے اور انسانی ضرورتیں کو دیکھ کر قوانین و ضوابط بنائے جاتے ہیں اور اسی کے مطابق پوری زندگی گزاری جاتی ہے روز مرہ کے افعال و اعمال دن اور رات کے بدلتے حالات خوشی اور غمی کے لمحات بھول کر بھی بھلائے نہیں جاتے گردش زمانہ کے مصائب و آلام، رحم و کرم کے بارشیں ،صبح و شام کے پرندوں کے نغمات خوشیوں کے منظر کشی کرتی ہے۔
ہمارا ملک ہندوستان پورے عالم انسانیت کو ایک الگ پیغام دیتا ہے۔اور ڈنکے کی چوٹ کہتا ہے کہ یہ واحد ایسا ملک ہے جہاں پر ہندو مسلم سکھ عیسائی بدھ جین اور دیگر مذاہب کے لوگ اس دیش میں آزادی کے ساتھ اپنے اپنے مذہب کے طور طریقے قاعدہ قانون کے مطابق اپنی زندگی کو خوشحالی کے ساتھ جی رہے ہیں۔کیونکہ یہ ملک سیکولر ہے اور اس سیکولرزم کی وجہ سے ہر طرح کے مذہب مسلک کے ماننے والے اپنے اپنے طور طریقے کے مطابق اپنے رب کریم کو مانتے ہیں اور اس کی عبادت وہ ریاضت وہ بندگی قربانی اور اس کی خوشنودی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔اس ملک کا یہ سب سے بڑی طاقت ہے قوت ہے اور پورے عالم انسانیت کو یہ چیلنج کرتا ہے کہ اس طرح کا ماحول اور کہیں پیدا نہیں کیا جا سکتا یہ انوکھا اور اپنے اپ میں ایک چیلنج بن کر پوری دنیا میں ابھر کر ایا ہے۔
لیکن اگر اس دیش کے قوانین و ضوابط کو پش پشت ڈال کر بالائے طاق رکھ کر ملک میں جی رہے مذہب و مسلک کہ اندر جو قوانین وہ ضوابط ہوتے ہیں اس کے اندر اگر اس دیش کے حکمرانی اور بادشاہی گدیوں میں بیٹھے حکمران لوگ مذہب و مسلک میں تفریق ڈالنا شروع کر دے اور اس ملک کی جو سب سے بڑی طاقت ہے سیکولر اسی طاقت پر اٹیک کرے حملہ کرے تو ملک میں بسنے والے رہنے والے عام لوگ خاموش اور چپ نہیں بیٹھ سکتا وہ اپنی لڑائی خود لڑ سکتا ہے وہ زندہ ہے وہ زندہ دلی کا ثبوت دینا چاہتا ہے اور دے رہا ہے۔اسی زندہ دلی کے لیے ہمارے اہل حدیث جماعت کے چند ہونہار اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے دانشوران اور علمائے کرام نے بہت سوچ سمجھ کر ایک عام کانفرنس رکھا ہے۔9- 10 نومبر 2024 بروز جمعرات جمعہ دلی کے رام لیلا میدان میں ہونے جا رہا ہے۔ بڑے ہی آب و تاب کے ساتھ جس میں ہندوستان میں بسنے والے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اس میں شرکت اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔اور زندہ دلی کا ثبوت دیں۔جس کی صدارت فضیلتہ الشیخ جناب مولانا اصغر علی السلفی المدنی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کریں گے۔جس میں پورے ہندوستان کے علماء اور دانشوران اور مختلف مذہب و مسلک کے علماء اور دانشوران بھی رہیں گے۔اور اپنی اپنی ۔۔بیانات آپ کے سامنے رکھیں گے۔
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ آمین
टिप्पणियाँ
एक टिप्पणी भेजें